غازی رشید قتل کیس: پرویز مشرف کو یکم مارچ کو عدالت حاضر ہونے کا حکم

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے غازی عبد الرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی آج ایک دن کی حاضری سے استثنٰی کی درخوست منظور کرتے ہوئے سابق صدر کو یکم مارچ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد واجد علی نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غازی عبد الرشید قتل کیس کی سماعت کی۔ پرویز مشرف کے وکیل الیاس صیقی کی جگہ اختر شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا وکالت نامہ پیش کیا۔

اختر شاہ ایڈووکیٹ عدالت نے پرویز مشرف کو ایک دن کے لئے حاضری سے استثنٰی دینے کی درخواست کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پرویز مشرف کو آج عدالت میں حاضری سے استثنٰی دیتے ہوئے یکم مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

پرویز مشرف کے نئے وکیل اختر شاہ یکم مارچ کو دلائل دیں گے۔ عدالت نے پولیس کو یک مارچ کو مقدمے کا ضمنی چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔