کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ متحدہ رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کے ذریعے متحدہ اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان مذاکرات اور اس مذاکرات کے نتیجے میں متحدہ حکومت افہام و تفہیم کے ذریعے آئینی بحران کے خاتمے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کی کوشش کیخلاف سازش ہی نہیں کی گئی۔
بلکہ اس حملے کے ذریعے کراچی کے حالات میں بارود و لہو کی بسانے کی کوشش بھی کی گئی ہے جو یقینا قابل مذمت ہے اسلئے رشید گوڈیل پرقاتلانہ حملے کے حقیقی ذمہ داروں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ نا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
جبکہ دونوں فریقین کو دشمنوں کی سازش کا ادراک کرتے ہوئے ملک و قوم اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں مذاکراتی و مصالحتی عمل کو جاری رکھتے ہوئے وطن عزیز ک آئینی بحران اور جمہوریت کو لاحق خطرات سے محفوظ بنانے کیلئے اپنا اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔