کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دیدی ہے جسے رشید گوڈیل نے مسترد کر دیا ہے۔
میڈیکل پینل کے مطابق رشید گوڈیل کی حالت میں بہتری آرہی ہے جس پر18 رکنی میڈیکل پینل نے انھیں گھرجانے کی اجازت دیدی تاہم رشید گوڈیل نے سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر گھر جانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے موجودہ حالت میں پھیپھڑے میں گولی پھنسی ہونے کے باعث فوری طور پر انھیں ہوائی سفر سے منع کر دیا ہے۔