کراچی (جیوڈیسک) بھارتی فلموں میں کرکٹ پر جوے کا شور مچا لیکن یہ بات پرانی ہو گئی۔ اب ٹاس کے سکے پر بھی انگلیاں اٹھنے لگیں۔
سابق کپتان نے سوشل میڈیا کے ذریعے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں میچز کے ٹاس پر سوال کر کے نیا میچ شروع کر دیا۔ راشد لطیف نے دونوں طرف ہیڈ والا سکہ دکھا کر میچز پر تحفظات ظاہر کر دیئے۔
راشد لطیف نے ٹی 20 ورلڈکپ کے ٹاس کے نتائج کا ذکر کیا اور ساتھ ہی آئی سی سی کو تجویز دی کہ کیمروں کی بھرمار میں ٹاس اور خاص طور پر سکے کو ضرور دکھایا جائے۔
سابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے ٹاس معاملے کو چھیڑ کر کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔