پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے راشد لطیف سے ملاقات کی جسکے دوران سابق کپتان نیدانش کنیریا اسپاٹ فکسنگ کیس کے کچھ ثبوت حکام کے حوالے کردئیے۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق راشد لطیف کی جانب سے دئیے گئے چند ثبوت کا جائزہ لیا جایئگا اور اگر ضرورت بڑی تو ایک اور ملاقات کی جائے گی۔
ملاقات میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی موجود تھے۔ دانش کنیریا پر پچھلے سال انگینڈ کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی عائد کی تھی جسکے خلاف راشد لطیف بھی میدان میں اتر گئے ھیں۔ راشد لطیف نے پی سی بی حکام کی جانب سے دئیے گئے نوٹس کے جواب میں ثبوت فراھم کرنے کی پیشکش کی تھی۔