کراچی (جیوڈیسک) کراچی سابق کپتان راشد لطیف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان جاری لفظی جنگ میں مزید تیزی آ گئی۔ بورڈ کی جانب سے بھارتی بکی انوبھٹ سے متعلق بیان کو احمقانہ قراردینے پر راشد لطیف عدالت جانے کی باتیں کرنے لگے۔ راشد لطیف نے تین روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ جس بھارتی بکی سے تعلقات کے شبے میں دانش کنیریا پر پابندی لگی اس کے پی سی بی سے بھی تعلقات رہے ہیں۔
انوبھٹ پی سی بی کے مہمان کی حیثیت سے دو ہزار پانچ اور چھ میں پاکستان بھی آ چکا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز میں اس بیان کو احمقانہ قرار دیا گیا جس پر راشد لطیف نے بورڈ کو چیلنج کر دیا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اگر بورڈ اس معاملے پر عدالت جانا چاہے تو وہ بھی تیار ہیں۔