کراچی (جیوڈیسک) کراچی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دعوی کیا ہے کہ ایسکس کائونٹی کے کوچ پال گریسن اور کھلاڑی ٹام ویسلے نے تحریری بیان میں اعتراف کیا ہے کہ دانش کنیریا نے انہیں کبھی میچ فکسنگ کی آفر نہیں کی۔
راشد لطیف دانش کنیریا کو بے قصور ثابت کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے پال گریسن اور ٹام ویسلے کا تحریری بیان حاصل کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔ راشد لطیف کے مطابق بیان میں دونوں نے کہا ہے کہ دانش کنیریا نے انہیں کبھی فکسنگ کی آفر نہیں کی۔ انہوں نے ہمیشہ ایسکس کائونٹی کے لئے اپنی بہترین خدمات پیش کیں۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ وہ دانش کنیریا کی بے گناہی سے متعلق جلد دستاویزات سامنے لائیں گے۔