نئی دلی (جیوڈیسک) ریاست بہار میں بچی سے زیادتی کے الزام پر بھارتی رکن اسمبلی راج بلاب کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ رکن اسمبلی کا تعلق راشٹریہ جنتا دل سے ہے۔
پولیس کے مطابق بچی نے ملزم کی شناخت تصویر سے کی ،پولیس نے بچی کے اغوا اور زیادتی کے الزام پر رکن اسمبلی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
تحقیقات کیلئے 2 رکنی فارنزک ٹیم نالندا پہنچ گئی ہے۔ راج بلاب اس سے قبل بھی کئی مقدموں میں ملوث رہ چکے ہیں۔