شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت سکیموں میں تیس بیسز پوائنٹس کمی

Interest rate

Interest rate

کراچی (جیوڈیسک) کراچی بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت کی سکیموں میں بھی دس سے تیس بیسز پوائنٹس کمی کا امکان ہے۔ رواں مانیٹری پالیسی میں پچاس بیسز پوائنٹس کمی کی گئی جس کے باعث قومی بچت کی جاری سکیموں کی شرح منافع میں بھی کمی کی جا سکتی ہے۔

قومی بچت کی سکیموں میں آخری مرتبہ رواں سال جنوری میں بیس بیسز پوائنٹ کمی کی گئی۔اس وقت ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر دس اعشاریہ آٹھ چار فیصد جبکہ نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس پر دس اعشاریہ تین چھ فیصد شرح منافع دی جا رہی ہے۔