نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شرح تعلیم میں اضافہ کرنا ہے تومادری زبان میں تعلیم دینا ہو گی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق زبان کے مسائل کی وجہ سے بچے اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زبان کے مسائل کی وجہ سے اقلیت سے تعلق رکھنے والے معاشرے میں گھل مل نہیں پاتے اور تعلیمی اداروں میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں۔
نتیجتاً دوسروں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ دنیامیں تعلیم عام کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے منصوبے تعلیم سب کے لیے میں جواہداف مقررکیے گئے ہیں ان میں سے ایک بچوں کوان کی مادری زبان میں تعلیم یقینی بنانا ہے۔