رتی گلی جھیل وادی نیلم، قدرت کا حسین شاہکار

Neelum Valley

Neelum Valley

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) یوں تو آزاد کشمیر کا ہر علاقہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے تاہم سطح سمندر سے 12000 فٹ بلندی پر واقع رتی گلی جھیل وادی نیلم کے ماتھے کا جھومر ہے۔

مظفر آباد سے 115 کلو میٹر دور وادی نیلم کے سرسبز اور بلند و بالا پہاڑوں کے دل میں واقع رتی گلی جھیل قدرت کا حسین اور انمول تحفہ ہے۔ اس جھیل کے اردگرد وسیع و عریض سرسبز میدان انتہائی خوبصورت اور دلکش منظر پیش کرتے ہیں۔

جھیل کےچہاروں اطراف کھلے میدانوں میں علاقے کے چرواہے ہزاروں مویشیوں کو پالتے ہیں۔ رتی گلی جھیل کے نیلگوں پانی اور کناروں پر جمی برف یہاں آنے والوں پر سحر طاری کرتی ہے۔ وادی نیلم کی اس قدرتی جھیل کا نظارہ کرنے کے لئے آنے والے دوواریاں کے مقام تک گاڑیوں میں سفر کرتے ہی۔

دوواریاں سے آگے سیاح جھیل تک پہنچنے کے لئے 16 کلو میٹر پر مشتمل راستہ پیدل یا گھوڑوں پر طے کرتے ہیں۔ آسمان سے باتیں کرتے پربتوں کے قلب میں قدرت کے حسین رنگ لئے ہوئے رتی گلی جھیل کا ملحقہ علاقہ اور ہر سو بکھرے قدرت کے رنگ یہاں آنے والوں کو دعوت نظارہ دیتے ہیں۔