کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ ہونے پر آج سندھ اسمبلی کے باہر ایم کیو ایم کے اراکانِ اسمبلی نے احتجاج کیا، میڈیا سے بات کر تے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کوشناختی کارڈ جاری نہ کرنا شرمناک عمل ہے۔
روف صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ ایسا شخص جو کروڑوں لوگوں کالیڈر ہے اسے اس کے بنیادی حق سے محروم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کو نان ایشو ثابت کریں۔ سندھ اسمبلی کے باہر ہونے والے احتجاج میں ڈا کٹر صغیر احمد، ڈپٹی پالیمانی لیڈر سردار احمد سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
احتجاج کر نے والوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ الطاف حسین کو فوری شناختی کارڈ جاری کیا جائے اور نادرا کے معطل عملے کو بحال کیا جائے۔