ممبئی(جیوڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم راون میں چھمک چھلو کی لال ساڑھی کو لندن میں نیلام کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ راون میں یہ سرخ ساڑھی بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے پہنی تھی۔ سرخ ساڑھی میں کرینہ کپور کی خوبصورت پرفارمنس کو شائقین نے بیحد پسند کیا تھا۔
اس ساڑھی کو لندن میں ایک خیراتی ادارے کیلئے نیلام کیا جائے گا۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی خیراتی ادارے کے ایک پراجیکٹ کیلئے عطیہ کی جائے گی۔ نیلامی میں بھارتی بلے باز راہول ڈریوڈ کا بلا، فٹبالر لائنل میسی کے آٹوگراف والی شرٹ بھی رکھی جائے گی۔