نئی دہلی (جیوڈیسک) جڈیجا جب اپنی بارات کے ساتھ گھوڑے پر سوار ہو کر نکلے تو ان کے کسی قریبی رشتے دار نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس سے گھوڑا بدک گیا۔
جڈیجا نے خود کو بڑی مشکل سے گرنے سے بچایا تاہم فائرنگ کی آواز سن کر لودھیکا پولیس اسٹیشن کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی۔
ایک آفیسر کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں پر فائرنگ کی اطلاع کنٹرول روم سے ملی ہم فوٹیج چیک کر رہے ہیں۔
ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ جس اسلحے سے فائرنگ کی گئی وہ لائسنس یافتہ بھی ہے یا نہیں اور اگر لائسنس والے اسلحے سے بھی فائرنگ کی گئی تب بھی یہ غلط اور جرم ثابت ہونے پر تین برس جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔