حیدرآباد (جیوڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ را کا ایجنٹ پکڑے جانے پر ان لوگوں کو تبصرہ کرنا چاہئے جو بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھاتے ہیں، جو بھارت سے کاروبارکرتے ہیں اورساتھ ناشتہ کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، حیدر آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کے ایشو کو چھیڑ کر مردہ گھوڑے کو زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جسے پہلے ہی 3 اسمبلیاں مسترد کر چکی ہیں۔
وفاقی حکومت میں مخصوص ذہنیت کے وزراء ہیں، اس ایشو کو اٹھا کر میاں صاحب کو کمزور کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دیکھیں کون لوگ انہیں کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ میں میاں صاحب کے کمزور ہونے پر پریشان نہیں، نہ ہی ان کی بربادی پر خوش ہونے والا ہوں۔
را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر محبت کی پینگیں بڑھانے والے تبصرہ کریں، مولا بخش چانڈیو
Posted on March 26, 2016 By Zulfiqar Ali اہم ترین, مقامی خبریں
Shortlink:
Maula Bakhsh Chandio
حیدرآباد (جیوڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ را کا ایجنٹ پکڑے جانے پر ان لوگوں کو تبصرہ کرنا چاہئے جو بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھاتے ہیں، جو بھارت سے کاروبارکرتے ہیں اورساتھ ناشتہ کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، حیدر آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کے ایشو کو چھیڑ کر مردہ گھوڑے کو زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جسے پہلے ہی 3 اسمبلیاں مسترد کر چکی ہیں۔
وفاقی حکومت میں مخصوص ذہنیت کے وزراء ہیں، اس ایشو کو اٹھا کر میاں صاحب کو کمزور کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دیکھیں کون لوگ انہیں کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ میں میاں صاحب کے کمزور ہونے پر پریشان نہیں، نہ ہی ان کی بربادی پر خوش ہونے والا ہوں۔
by Zulfiqar Ali