کراچی (جیوڈیسک) کمال ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 24 اپریل کے جلسے کے حوالے سے مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
حیدر آباد میں توقع سے بڑھ کر پذیرائی ملی۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں را کی مداخلت کے معاملے کو انجام تک پہنچایا جائے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 24 اپریل کو ایک بار پھر سرپرائز دیں گے۔
جلسے سے ایک ہفتہ قبل میر پور خاص بھی جائیں گے۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ انکی پارٹی کا منشور صرف اور صرف ملک کی خوشحالی اور ترقی ہے، عوام کے دلوں میں نفرتوں کے بیج بونا انکی پالیسی نہیں ہے۔