خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

Oil

Oil

لندن (جیوڈیسک) خام تیل کی عالمی قیمتوں میں پیر کو اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

دوپہر تک لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کے فروری میں فراہمی کیلیے نرخ 64 سینٹ بڑھ کر 60.09 ڈالر فی بیرل ہو گئے جبکہ امریکی آئل کی فروری میں ترسیل کیلیے قیمت 57 سینٹ کے اضافے سے 55.30 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

مبصرین نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ لیبیا میں پرتشدد واقعات میں شدت آنے کے باعث تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے خدشات کو قرار دیا ہے۔