راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپیل وے کھول دئیے گئے

Rawal Dam

Rawal Dam

اسلام آباد (جیوڈیسک) راول ڈیم کے سپیل ویز اٹھارہ گھنٹے بعد بند کر دیئے گئے۔ ڈیم سے 2826 ایکڑ فٹ پانی کا اخراج کر کے پانی کی سطح ایک ہزار سات سو انچاس فٹ تک کر دی گئی۔

ایس ڈی او رانا بلال کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح کم کر کے 1749 فٹ کر دی گئی۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے۔

گزشتہ روز پانی کی سطح ایک ہزار سات سو پچاس فٹ تک آ گئی تھی جو کہ انتہائی سطح سے صرف دو فٹ نیچے ہے، مزید بارشوں کے پیش نظر گزشتہ روز تین بجے ڈیم کے سپل ویز کھولے گئے تھے۔

گزشتہ روز سے اب تک 2826 ایکڑ فٹ پانی کا اخراج کیا گیا۔