راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق آفیسر تعلقات عامہ صدر آزاد کشمیر سید کوثر شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے پی پی پی کا یومِ تاسیس بھرپور طریقے سے منائیں گے۔بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان میں انقلاب آئے گا۔ پیپلز پارٹی شہیدوں ، غازیوں اور مجاہدوں کی پارٹی ہے۔ اس پارٹی کے اندر شہداء کا خون دوڑتا ہے۔ نوجوان قائد بلاول بھٹو نے جب سے پارٹی کی قیادت سنبھالی ہے پیپلز پارٹی ایک مضبوط قوت بن چکی ہے اور بہت جلد پاکستان کے چاروں صوبوں اور کشمیر کے اندر جیے بھٹو ،جیے بی بی اور جیے بلاول کے نعرے گونجیں گے ۔ نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر جیالے فخر کرتے ہیں کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے لختِ جگر ہیں ۔ انہوں نے صحیح معنوں میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے اندر پارٹی کے نظریاتی اور مخلص کارکنوں کو صدر اور جنرل سیکرٹری بنایا۔ اس فیصلے پر بلاول بھٹو کی ساسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیّد کوثر شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ںنے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی حقیقی معنوں میں عوامی پارٹی ہے اور آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کی حکومت نے پانچ سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولاکوٹ (نما ئندہ خصوصی) نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بہترین سپہ سالار ہوں گے ۔ اُن کا تقرر خوش آئند ہے۔ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک بہادر سپہ سالار تھے۔ انہوں نے پاکستان کے اندر ضرب عضب میں بڑی کامیابی حاصل کی۔ اُن کی قیادت میں پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اور اُمید کرتے ہیں کہ نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرح ایک بہترین سپہ سالار ثابت ہوں گے ۔ وہ مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بہترین معلومات رکھتے ہیں اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ چونکہ مسئلہ کشمیر اس وقت نازک مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور کشمیر ی عوام نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کر کے آزاد ی کی تحریک کو زندہ رکھا ۔ مقبوضہ وادی کے اند ر حریت قائدین سیّد علی گیلانی ، سیّد شبیر شاہ ، میر واعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک کی جدوجہد رنگ لے آئے گی اور ایک دن ضرور کشمیری عوام سکھ کا سانس لیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعا ت و سابق آفیسر تعلقات عامہ صدر آزا د کشمیر سیّد کوثر شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی، پاکستان کوایٹمی قوت بنایا اور آج پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں کشمیرآزاد ہو گا۔
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) اے جے کے سوسائٹی فار نیشنل اینڈ سوشل ریفارمزکا اجلاس ،حکومت سے راولاکوٹ شہر میں پانی کی فوری کمی پوری کرنے کیلئے دریک میں مزید ایک اور ڈیم کیلئے چالیس کروڑ فراہم کرنے اور مستقل بنیادوں پر پانی کے مسئلے کے حل کیلئے آزاد پتن سے واٹر سپلائی سکیم کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ ، اجلاس میں متفقہ طو رپر آئندہ ایک سال کیلئے سردار عبدالخالق خان کو تنظیم کا صدر نامزد کردیا گیا ۔ اے جے کے سوسائٹی فار نیشنل اینڈ سوشل ریفارمز کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی صدارت (ر) سیکرٹری سردار جاوید ایوب نے کی جبکہ مہمان خصوصی (ر)بریگیڈئر سردار زرین خان تھے ۔ سردار عبدالخالق خان نے اجلاس کا ایجنڈا و غرض و غیت بیان کئے ۔اجلاس سے سردار جاوید ایوب ،سردار زیرین خان ، سردار عبدالخالق خان ، مفتی عبدالخالق ، سردار منشاء خان ، سردار ممتاز خان ، سردار عبدالرزاق خان ، سردار ذاکر خان ، سردار خورشید خان ، پروفیسر خضر حیات خان ، میجر ریٹائرڈ افضل خان اور دیگر نے خطاب کیا ۔ اجلاس میں راولاکوٹ میں عارضی اور مستقل بنیادوں پر پانی قلت کو دور کرنے کیلئے مختلف منصوبہ جات زیر غور لائے گئے ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایکسین پبلک ہیلتھ سردا رلطیف خان نے کہا کہ راولاکوٹ میں اس وقت فی یوم پندرہ لاکھ گیلن پانی کی ضرورت ہے اور فراہمی پانچ لاکھ گیلن ہے جس کو پورا کرنے کیلئے مزید ایک ڈیم کی فوری ضرورت ہے ۔ ایرا کی طرف سے دریک میں پہلے سے موجود ڈیم کے ساتھ ایک ایکسٹر اڈیم تعمیر کرنے کیلئے ڈئیزائننگ کی جس کیلئے پنتیس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی لیکن ایرا کی طرف سے فنڈز نہ ہونے پر مذکورہ منصوبہ پر کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے باعث آئندہ مزید خشک سالی کی صورت میں پانی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ جبکہ اگر مذکورہ ڈیم کیلئے فوری فنڈز فراہم کردیئے جائیں تو آئندہ دو سال میں منصوبہ مکمل ہونے کی صورت میں وقتی طور پر پانی کی بحران حل ہو سکتا ہے ۔ جبکہ ایکسین پبلک ہیلتھ نے اجلاس میں بتایا کہ پانی کی فراہمی کیلئے چائینز کی طرف سے بچھایا گیا ایک ارب روپے کا نیٹ ورک اگر مزید ڈیم نہ بنا تو ضائع ہوجائے گا ۔ جبکہ پانی کا بچھائے گئے نیٹ ورک کو چلانے کیلئے مزید دو کروڑ وپے کی ضرورت ہوگی ۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مستقبل کی ضرورت کوپیش نظر رکھتے ہوئے ایک بڑی گریٹر واٹرسپلائی سکیم کی ضرورت ہے جو کہ آئندہ پچاس سالوں کیلئے راولاکوٹ میں پانی کی ضروریات کو پورا کرسکے جس کیلئے موزوں ترین منصوبہ آزاد پتن سے پانی کی فراہمی ہے جس کیلئے حکومت فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے متعلقہ منصوبے کی ڈائیزئننگ کروائے اور منصوبے کے لئے فنڈز کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت سے بات کرے۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ راولاکوٹ شہر میں پانی کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دریک کے ساتھ ڈیم کی تعمیر کیلئے چالیس کروڑ روپے فراہم کرے اجلاس میں آئندہ ایک سال کیلئے متفقہ طور پر سردار عبدالخالق خان ایڈووکیٹ کو صدر نامزد کیا گیا جبکہ مزید عہدیداران کا انتخاب وہ اپنی صوابدید سے کریں گے ۔