راولاکوٹ اور گردونواح میں شادی بیاہ کی تقریبات میں اسلحہ کی سرِعام نمائش

Firing

Firing

راولاکوٹ (احسان الحق) راولاکوٹ اور گردونواح میں شادی بیاہ کی تقریبات میں اسلحہ کی سرِعام نمائش،ہوائی فائرنگ معمول بن گئی، قبائلی طرزعمل کوفروغ دیاجارہاہے،انتظامیہ نے آنکھیں بندکردیں۔

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ اورگردونواح میںعیدکے بعدسے شروع ہونے والی بے شمارشادی کی تقریبات میں اسلحہ کی کھلے عام نمائش جاری ہے،ہوائی فائرنگ اوربے جااسلحہ کااستعمال معمول بن گیا۔نوجوان بارات کے ساتھ موٹرسائیکلوں پرسوارہوکرسرعام اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے اندھادھندہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔

چلتے موٹر سائیکلوں پراسلحہ چلانے سے کوئی بھی بڑاحادثہ رونماہوسکتاہے۔شہرمیں منعقدہ مختلف ریسٹ ہائوسزمیں شادیوں کی تقریبات میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ، انتظامیہ کی موجودگی کے باوجودسرعام ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے،جس سے کسی بھی وقت کوئی جانی نقصان ہونے کاخدشہ ہے۔

قبائلی طرزعمل کواپنایاجارہاہے۔شادی کی تقریبات میں بھاری دستی ہتھیاروں کااستعمال عام ہورہاہے۔جس کوروکناازحدضروری ہے۔شادی کی تقریبات میں اسلحہ کے عام استعمال اورہوائی فائرنگ پرپابندی عائدکی جائے تاکہ کسی بھی ناشگوارواقع سے محفوظ رہاجاسکے۔