راولاکوٹ: مجاہد آباد تا تھیلہ روڈ، ہورنہ میرہ نمب سلائیڈ کی وجہ سے دس دنوں سے بند ہے۔ عوام علاقہ ہورنہ میرہ، کھیریاں، بیڑیں، شوکت آباد، نمبل، بلاڑی، پاچھیوٹ شدید مشکلات کا شکار ہے۔انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سمجھ سے بالا تر ہے۔
انتظامیہ کی طرف سے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔انتظامیہ آفیسران ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال کر اپنی جان چھوڑارہے ہیں ۔ آج پانچ دنوں سے ایک عدد مشین جو مجاہد آباد کے مقام پر کھڑی ہے و ہ متاثرہ جگہ تک لے جانے کیلئے انتظامیہ اور پی ۔ ڈبلیو ڈی روڈ ڈویژن کے پاس کوئی انتظام نہیں ہے اور لوگوں کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے اتنی نااہل انتظامیہ آج تک نہیں دیکھی جو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی کررہے ہیں۔
ان خیالات کااظہار جموں کشمیر پیپلزپارٹی ضلع پونچھ کے آرگنائزر سردار سیاب شریف نے اخبارات کو جاری کردہ ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح کا رویہ ہمارے ساتھ روا رکھا گیا تو عوام اپنے حقوق اور لوگوں کے مشکلات پیش نظر سڑکوں پر آجائیں اور تمام تر ذمہ دار ی انتظامیہ اور حکومت وقت پر ہو گی انہوں نے چیف سیکرٹر ی آزاد کشمیر اور سیکرٹری ورکس سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی اس نااہلی کا فوری طو رپر نوٹس لیں۔
اگردو دنوں کے اندر مشینری متاثرہ جگہ پر نہ شفٹ کی گئی تو مجاہدآباد کے مقام پر مین روڈ بلاک کرکے شدیداحتجاج کیا جائے گا اور کسی بھی امن وامان کی صورتحال کی ذمہ داری راولاکوٹ انتظامیہ پر ہو گی اسوقت تک احتجاج ختم نہ کیا جائے جب تک اس مسئلہ کا حل نہ نکالا گیا ۔سردار سیاب شریف کے ساتھ سردار ابراہیم خان ، سردار رشید خان ، سردار الطاف خان ، سردار عارف خان ، لالہ صادق خان ، سردار سجاد خان ، امجد رزاق ، عبدالرحمن ، توصیف افسر ، وقاص اور دیگر نے بھی موجود تھے۔