راول پنڈی (جیوڈیسک) راول پنڈی شہر میں دو دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ، اس کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی۔
ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں چار، یا چار سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے ، کسی قسم کا اسلحہ رکھنے، کیلوں والے ڈنڈے، غلیل، بال بیرنگ اور کسی قسم کا آتش گیر مادہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہو گی۔
دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی تاہم ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق خواتین، بارہ سال سے کم عمر کے بچوں اور میڈیا کے نمائندوں پر نہیں ہو گا۔