راولپنڈی (جیوڈیسک) پولیس نے چند روز قبل ایڈیشنل سیشن جج طاہر خان نیازی قتل کیس میں تین ملزمان عامر بھٹی، راشد اور فیاض مسیح کو گرفتار کیا تھا۔
دوران تفتیش ملزمان نے اہم انکشافات کرتے ہوئے اعتراف جرم کر لیا اور بتایا کہ وہ ڈکیتی نیت سے گھر میں داخل ہوئے انہیں نہیں معلوم تھا کہ گھر کے سربراہ جج ہیں۔
ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ ہوئی جسکے نتیجے میں جج قتل ہوئے۔ ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل برامد کر لیا گیا ہے۔ دوسری طرف فرانزک رپورٹ میں بھی ملزمان کے فنگر پرنٹس مشابہت رکھتے ہیں۔