راولپنڈی (جیوڈیسک) سیکیورٹی اہلکاروں نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے مسافر کی لاکھوں ڈالر مالیت کی 5 کلو گرام ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش بتاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 سے لندن جانے والے مسافر محمد افضل کے سامان کی تلاشی کے دوران 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ برآمد کی گئی ہیروئن کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔
سیکیورٹی حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔