راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان سفیر کی ملاقات

Meeting

Meeting

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان سفیر نے ملاقات کی ملاقات میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور افغانستان کے پاکستان میں سفیر جانان موسیٰ زئی کی ملاقات راولپنڈی میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی موثر بنانےکےلیے ضروری اقدامات بھی زیر غور آئے۔