راولپنڈی : الشفا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قتل

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کی الشفا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے الشفا کالونی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں بریگیڈیئر (ر) سکندر ملک، ان کی اہلیہ اور دو بییٹاں شامل ہیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔