راولپنڈی (جیوڈیسک) کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں آج بے نظیرقتل کیس کی سماعت ہو گی ، گزشتہ سماعت پرایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو چالان جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمان بے نظِیرقتل کیس کی سماعت کریں گے۔
گزشتہ سماعت پرایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہرعدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں چالان پیش کرنے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔ عدالت نے تحقیقاتی ٹیم کو 14 دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی تھی۔