راولپنڈی (جیوڈیسک) احتساب عدالت راولپنڈی نے دھوکہ دہی کیس میں برگیڈیئرریٹائرڈ حامد نواز سمیت تین ملزمان کو بارہ، بارہ سال قید اور چوبیس کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نمبر ایک کے جج نے چوبیس کروڑ روپے کے دھوکہ دہی اور فراڈ کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو سزا سنائی۔
عدالت نے ملزمان برگیڈیئر ریٹائرڈ حامد نواز، محمد شفیق اور خواجہ جمیل کو بارہ، بارہ سال قید اورچوبیس کروڑروپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پرتینوں افراد کو قید اورجرمانے کی سزا سنائی۔۔ تینوں ملزمان پر بیرون ملک سے کوئلہ منگوانے کیلئے فوجی سیمنٹ فیکٹری سے چوبیس کروڑ روپے لینے کا الزام تھا۔