راولپنڈی کینٹ بورڈ کی کارروائی، غیر قانونی دکان، سکول سیل کر دیا

Rawalpindi Cantonment Board

Rawalpindi Cantonment Board

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کینٹ بور ڈکے شعبہ بلڈنگ کنٹرول اور شعبہ انفورسمنٹ عملے کی مشترکہ کارروائی میں پشاور روڈ کے نجی پلازے میں موجود دکان اور لین 4 میں واقع سکول کوسِیل جبکہ مختلف علاقوں میں بغیر نقشہ کے بنائی جانے والی 11 غیر قانونی تعمیرات کا کام رکوا دیا گیا۔

عملے نے پشاور روڈ میں واقع نجی پلازے میں غیر قانونی بنائی گئی دکان کو سیل کردیا اور پشاور روڈ لین 4میں واقع رہائشی عمارت کو کمر شل استعمال پر سکول کو سیل کر دیا۔

ڈھوک چوہدریاں، رینج روڈ،امیر حمزہ کالونی، مکرم ٹائون مصریال روڈ، ملت آباد، شالے ویلی نیازی سٹریٹ، ڈھوک بنارس اور قائد اعظم کالونی کے علاقوں میں بغیر نقشہ کے بنائی جانے والی 11 غیر قانونی تعمیرات کا کام رکوایا گیا۔

دریں اثناء راولپنڈ ی کینٹ بورڈ کے شعبہ فوڈ کنٹرول کے عملے نے آدم جی روڈ صدر میں واقع ریکس ہوٹل کو غیر معیاری اور ناقص صفائی پر سِیل کر دیا۔ پیپلز کالونی گلی نمبر 35 تا 59، چونگی نمبر 22، برف خانہ، چوہڑ مصریال روڈ، ویسٹریج 1، قصائی چوک، علی روڈ، عابد مجید روڈ، محمد آباداور الہ آباد کے علاقوں میں 236 بغیر لائسنس کے کاروبار کرنے والوں کو نوٹس جاری کئے۔