راولپنڈی: گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے چکری انٹرچینج پرگاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں 23 پستول، رائفل اور 48 ہزار گولیاں شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے ایک سائیلنسر اورٹیلی اسکوپ بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کوہاٹ اور چارسدہ سے ہے۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔