راولپنڈی میں چہلم امام حسین کا جلوس اپنے روائتی راستے سے ہی گزرے گا، علامہ امین شہیدی

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں چہلم امام حسین کا جلوس اپنے روائتی راستے سے ہی گزرے گا، جلوس کی روٹ کی تبدیلی کے حوالے سے نہ کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی کیا جا سکتا ہے، اس حوالے سے بعض اخبارات میں کیا جانیوالا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہو نے والے ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ جلوس عزاداری امام حسین ہمار ا آئینی اور قانونی حق ہے ، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کسی بھی مکتب فکر کی مذہبی آزادی کو سلب کرنا نظریہ پاکستان کے منافی ہے، اور کوئی بھی محب وطن پاکستانی نظریہ پاکستان سے انحراف نہیں کر سکتا۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ راولپنڈی میں حسب روایت چہلم کا جلوس عزا اپنے مقررہ راستے سے ہی گزرے گا، اور اس کے لئے ہم بڑی سے بڑی قربانی بھی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔