راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کالجز کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کر دیئے گئے، صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کہتے ہیں تحریک انصاف کے تیس نومبر کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو ذمہ دار جلسہ کے منتظمین ہونگے۔ گورنمنٹ کالج خواتین راولپنڈی میں وزیراعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں راولپنڈی کے تمام کالجزکے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔
راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ مذاکرات کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ حکومت تحریک انصاف کے جلسے میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔
لیپ ٹاپ حاصل کرنیوالے طلبہ نے اس طرح کی سکیموں کو بچوں کیلئے حوصلہ افزاء قرار دیا۔ تقریب میں چار ہزار چار سو پچانوے لیپ ٹاپس طلبا و طالبات میں تقسیم کیے گئے۔ جبکہ انہیں گارڈ ایف اینر بھی پیش کیا گیا۔