راولپنڈی (جیوڈیسک) کشیدگی کے بعد راولپنڈی کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ جبکہ موبائل فوج سروس بن کر دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں گزشتہ روز دو گروپوں میں تصادم کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث آج رات بارہ بجے تک کرفیو نافذ کر دیا، کرفیو راول ٹاؤن اور پوٹھوہار ٹاؤن کے 19 تھانوں کی حدود میں کمشنر راولپنڈی کی درخواست پر نافذ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا،یونیورسٹیوں کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کرفیو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے لگایا جلد اٹھا لیا جائے گا۔دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈپٹی کمشنر اور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا۔