راولپنڈی: عدالت نے رحمان ملک کو کرپشن کے دو ریفرنسز میں بری کر دیا

Rehman Malik

Rehman Malik

راولپنڈی (جیوڈیسک) احتساب عدالت نمبر تین کے جج سہیل ناصر نے رحمان ملک کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت کی۔

رحمان ملک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رحمان ملک کے علاوہ دیگر ملزمان بری ہو چکے ہیں۔ میرے موکل کے خلاف بنایا گیا ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا۔

عدالت نے رحمان ملک کو دونوں ریفرنسز میں باعزت بری کرتے ہوئے عدم حاضری پر سنائی گئی سزا غیر قانونی قرار دے دی۔ رحمان ملک پر ایف آئی اے میں تعیناتی کے دوران رشوت کے طور پر گاڑی لینے اور کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے الزامات تھے۔

عدالت نے دوسرے ملزم سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد حیدر کو ایک مرتبہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔