راولپنڈی (جیوڈیسک) جیل خانہ جات پولیس کے سپاہی ناظم شاہ نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئی جی جیل خانہ جات نے کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر تشدد کروایا۔
چند روز قبل آئی جی جیل خانہ جات میاں نذیر فاروق نے فائرنگ کر کے زخمی کروایا لہذا مقدمہ درج کیا جائے۔ فاضل عدالت نے مقدمے کے اندراج کی درخواست منظور کر لی ہے۔