راولپنڈی (جیوڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں ملزمہ ماڈل ایان علی کسٹم کورٹ راولپنڈی میں پیش نہ ہوئیں۔ عدالت نے ایک دن کی چھٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو تین مارچ کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
کسٹم کورٹ میں جج رانا آفتاب نے ماڈل ایان علی کے خلاف پانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کے کیس کی سماعت کی۔
ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ ایان نے پیش ہونا تھا تاہم کراچی سے پرواز میں تاخیر کے باعث وہ عدالت نہیں پہنچ سکیں گی اس لیے ان کو ایک دن کی حاضری سے استثنی دیا جائے۔
عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت تین مارچ تک ملتوی کردی اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمہ ایان ہر صورت عدالت میں پیش ہوں۔