راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی سائیکلسٹ ثمر خان نے گلگت بلتستان میں واقع بیافو گلیشیئر پر سائیکلنگ کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔
ناہموار راستوں سے ثمر خان کے حوصلے پست نہ ہوئے، نوجوان سائیکلسٹ نے دنیا کے تیسرے طویل ترین بیافو گلیشیئر پر سائیکلنگ کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ ثمر خان نے اسلام آباد سے اسکولے گائوں تک آٹھ سو کلومیٹر سائیکلنگ کی۔
رائیڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کا ان کا مقصد کافی حد تک پورا ہو گیا ہے۔ ثمر خان نے سائیکلنگ اور کوہ پیمائی کے ساتھ ساتھ ایک سماجی کام بھی انجام دیا اور کالجز کے طلبہ میں ایک ویب سائٹ اور ایپ بھی متعارف کروائی جس کی مدد سے نوجوان مقامی ہسپتالوں میں خون کے عطیات دے سکیں گے۔