راولپنڈی، راول ڈیم میں پانی سطح بلند، کھول دیئے گئے

Rawal Dam

Rawal Dam

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں دریائے چناب کے منہ زور پانی نے جنوبی پجاب کے کء دیہات اپنی لپیٹ میں لے لئے۔ راولپنڈی میں راول ڈیم میں پانی سطح بلند ہونے کے بعد اسپل ویز کھول دیئے گئے۔

پنجاب میں سیلابی صورتحال تاحال بر قرار ہے۔ راوی ستلج اور چناب کے سیلابی ریلے دیہات کو ڈبونے اور گھروں کو مکینوں سے خالی کرانے میں مصروف ہیں۔ بھارت ایک طرف سرحد پر آگ برسا رہا ہے تو دوسری جانب دریاوں میں پانی چھوڑ کر پاکستانی کو آبی دہشتگردی کا نشانہ بنا رہا ہے۔

دریائے چناب کے سیلابی ریلوں اور دریاں میں بڑھتی ہوئی سطح نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا رکھی ہے۔ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں رات گئے حفاظتی بند میں شگاف پڑ گیا۔ شگاف سے دریائے چناب کا پانی سیت پور کی کئی بستیوں میں داخل ہوگیا۔ ضلع ملتان میں آنے والے سیلابی پانی نے کئی بستیاں اپنی لپیٹ میں لے لی۔

دریائے چناب میں اوچ شریف کے مقام پر نور والا اور غفور آباد میں بندوں میں شگاف پڑ جانے سے کئی دیہات پانی کی نظر ہوگئے اور کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ دریائے ستلج میں ضلع وہاڑی کی بستی آرائیاں میں شگاف پڑگیا۔ پانی آبادی میں داخل ہوا کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ راولپنڈی میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث راول ڈیم کے اسپل وے کھول دیئے گئے ہیں نشیبی علاقوں میں فوج کی جانب سے فلڈ ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔