راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی بنی چوک میں ڈیکوریشن کی دکان پر آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر را کھ ہو گیا ، تاجر کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں بروقت پہنچ جاتیں تو کم نقصان ہو سکتا تھا۔
راولپنڈی کے علاقے بنی چوک میں ڈیکوریشن کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی یو پی ایس پھٹنے سے ہوئی جس سے دکان میں موجود شادی بیاہ کے موقع پر سجاوٹ کیلئے استعمال ہونیوالا سامان ، گاڑیوں کی ڈیکوریشن اور دیگر قیمتی اشیاء جل کر راکھ ہوگئیں۔
دکان میں آگ لگنے کے ایک گھنٹہ بعد ریسکیو ٹیمیں پہنچی جس سے آگ نے شدت اختیار کرتے ہوئے پوری دکان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔