راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں ڈینگی زور پکڑنے لگا، شہر میں اب تک ڈینگی سے 33 مریض متاثر ہو چکے۔
ڈینگی کی زد میں انتظامیہ کے مطابق اگست میں اب تک 33 افراد میں اس جان لیوا مرض کی تشخیص ہو چکی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا خطرہ ستمبر کے آخر تک رہے گا۔ ڈینگی کے مریضوں کے لیے ہولی فیملی،ڈی ایچ کیواور بے نظیر بھٹو اسپتال میں الگ وارڈز بنادیے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں ڈینگی سے ڈرے سہمے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نا کا فی ہیں۔ احتیاط نہ برتنے والے لوگوں کو جرمانے تو کیے جا رہے ہیں لیکن مچھر مار اسپرے نہیں کیا گیا۔