اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی میں ڈینگی پھیلنے لگا، رتہ امرال سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔ راولپنڈی میں ڈینگی زور پکڑنے لگا۔ شہر میں اب تک 33 افراد میں اس جان لیوا مرض کی تشخیص ہو چکی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا خطرہ ستمبر کے آخر تک رہے گا، ڈینگی کے مریضوں کے لیے ہولی فیملی، ڈی ایچ کیو اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں الگ وارڈز بنا دیئے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں ڈینگی سے ڈرے سہمے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات ناکافی ہی۔ احتیاط نہ برتنے والے لوگوں کو جرمانے تو کیے جا رہے ہیں لیکن مچھر مار سپرے نہیں کیا گیا۔