مزید 28 شہری ڈینگی کا شکارتعداد 306 ہو گئی

Dengue

Dengue

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ ایک روز میں 28 شہریوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔ پنجاب میں اب تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 417 ہوگئی ہے جن میں سب سے زیادہ 306 مریض راولپنڈی میں ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی وباء پر قابو نہ پایا جاسکا مزید 28مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوگئی، انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی ٹیسٹ کے کیمپ قائم نہ ہوسکے۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 306 تک پہنچ چکی ہے جبکہ کئی مریضوں کے ٹیسٹ کی رپورٹس آنا باقی ہیں الائیڈ ہاسپیٹلز میں ڈینگی مریضوں کے لیے قائم کی گئی آئیسولیشن وارڈز میں ڈینگی کے مریضوں کی غیر معمولی تعداد موجود ہے۔