راولپنڈی کو ڈینگی کے حوالے سے حساس قرار دے دیا گیا

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید 17 مریض سامنے آ گئے، ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 196 ہو گئی۔

راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 17 مریض سامنے آگئے ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کا تعلق راولپنڈی شہر سے ہے، نئے مریضوں کے سامنے آنے سے پنجاب میں مجموعی مریضوں کی تعداد 196 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب میں راولپنڈی کو ڈینگی کے حوالے حساس شہر قرار دے دیا گیا ہے۔