راولپنڈی: ڈی ایچ او آفس میں ملازم میاں بیوی میں وائرس کی تصدیق

viruses

viruses

راولپنڈی (جیوڈیسک) ایگزیکٹو ڈائریکٹر آفیسر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفاتر میں ڈینگی لاروے نے ڈیرے جما لئے۔ ڈی ایچ او آفس کا ملازم بیوی سمیت ڈینگی وائرس کا شکار ہوگیا۔

ہولی فیملی اسپتال ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او آفس کے ملازم علی اصغر اور ان کی اہلیہ فرخندہ کا ڈینگی ٹیسٹ پازیٹو نکلا ہے۔ ڈینگی کا شکار ہونے والے ملازم علی اصغر ڈی ایچ او ہیلتھ آفس میں پولیو ٹیم کے انچارج بھی ہیں۔

متاثرہ مریضوں کو پہلے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم بعد میں ڈی ایچ او آفس کی ہدایت پر دونوں مریضوں کا علاج گھر پر شروع کر دیا گیا ہے۔