راولپنڈی: نشہ میں دھت خاتون کار سوار کی ٹکر، 4 زخمی

Drunk Woman

Drunk Woman

راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ صادق آباد کے علاقے میں تیز رفتارکار کی ٹکر سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کا رکی ڈرائیو خاتون کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق عائشہ نامی خاتون نشے کی حالت میں کار چلا رہی تھی۔

چاروں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے بچے کے والد نے بتایا کہ خاتون نے حادثے کے بعد دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے میڈیکل کے لئے خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔