راولپنڈی میں 3 بھتہ خوروں کو 23،23 سال قید اور5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

Prisoners

Prisoners

راولپنڈی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقامی تاجر سے بھتہ لینے کے جرم میں 3 بھتہ خوروں کو 23،23 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو کے جج آصف مجید اعوان کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 بھتہ خوروں نعمان ، بابر اور نثار کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد شواہد کی روشنی میں عدالت نے اپنے فیصلے میں تینوں مجرموں کو مقامی صراف نے 25 لاکھ روپے بھتہ مانگنے پر 23،23 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے تینوں کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔