راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں گھر میں گیس بھرنے سے آگ لگ گئی، ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں۔
راولپنڈی کے علاقے فضل ٹاؤن فیز ٹو کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکہ صبح کے وقت ناشتہ بناتے ہوئے ہوا جب ایک پرانے پائپ سے لیک ہونے والی گیس نے سلنڈر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، زوردار دھماکے سے گھر کی دیواریں لرز اٹھیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔