راولپنڈی میں ایف آئی اے کا منی چینجر کی دکان پر چھاپہ، غیرملکی کرنسی اور سونا برآمد

FIA

FIA

راولپنڈی (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے راجا بازار میں حوالے اور ہنڈی کے کاروبارمیں ملوث منی چینجر کی دکان پر چھاپہ مار کر غیر ملکی کرنسی اور بڑی مقدار میں سونا برآمد کرلیا۔

ایف آئی اے راولپنڈی سرکل نے بیرون ملک سے رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے کاروبار کی اطلاع ملنے پر راجا بازار میں واقع مجید پلازہ میں ایک منی چینجر کی دکان پر کارروائی کی، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے میں 9 ہزارروپے کے چائنیزین اور6 لاکھ روپے سمیت سونے کی 4 اینٹیں بھی برآمد ہوئی ہیں جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ہنڈی کاروبارمیں ملوث دیگرملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔