راولپنڈی: فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے رہنما جاں بحق

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے علاقے خیابان سر سید میں فائرنگ سے اہل سنت والجماعت کے رہنما مولانا اظہار الحق فاروقی جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا اظہار الحق فاروقی موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔

علاوہ ازیں اہل سنت والجماعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ مولانا اظہار الحق فاروقی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔