راولپنڈی : فائرنگ سے جاں بحق اہلسنت کے دو کارکنوں کی نماز جنازہ ادا

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہلسنت و الجماعت کے دو کارکنوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، کارکنوں نے واقعے کیخلاف آبپارہ مارکیٹ میں شدید احتجاج کیا۔

راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے دو کارکن نثار عباسی اور مفتی اشتیاق جاں بحق ہو گئے تھے۔ آبپارہ چوک میں مقتولین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ لال مسجد کے امیر مولانا عبدالعزیز نے پڑھائی۔

اس سے پہلے اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں نے لاشیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔